یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیش کش، منگنی کی انگوٹھی پہنا دی؟

ویب ڈیسک
|
1 Jun 2025
پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ہانیہ عامر کو ’منگنی کی انگوٹھی‘ پہنچا کر سرعام شادی کی پیش کش کر ڈالی۔
معاملہ یہاں سے شروع ہوا کہ یشما گل اور ہانیہ ایک جیولری کی شاپ میں تھیں جہاں یشما نے ہانیہ کو انگوٹھی پہنائی اور اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
پھر یشما گل نے کہا کہ ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت اہم ہے اور پھر وہ مائن (میری ہوگئی) کی آواز بھی لگاتی دکھائی دیں۔
اس کے بعد ایک ویڈیو پر یشما گل نے ہانیہ کی انسٹاگرام آئی ڈی کو مینشن کر کے شادی کی پیش کش کی۔
اس پر ہانیہ عامر نے برجستہ انداز اختیار کرتے ہوئے یشمال گل کو لائن میں لگنے کا مشورہ دیا۔
یہ ساری کہانی سامنے آنے کے بعد ایک طبقے نے دونوں اداکارؤں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حد میں رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ان باتوں کی آڑ میں پاکستان میں اس طرح کے کیسز کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment