1 hour ago
راکھی ساونت کا مسلم مداحوں سے نماز کی پابندی پر زور
نماز کی جانب اٹھایا گیا قدم اہمیت رکھتا ہے، راکھی
ویب ڈیسک
|
3 Sep 2026
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مسلمان مداحوں اور پیروکاروں کے نام پیغام میں پانچ وقت کی نماز کی پابندی کی ترغیب دی ہے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ نماز کی رکعتوں کی تعداد دیکھ کر گھبرانے کے بجائے ابتدا فرض نمازوں سے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے فجر کی 2، ظہر کی 4، عصر کی 4، مغرب کی 3 اور عشا کی 4 فرض رکعتوں کا ذکر کیا۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں مشورہ دیا کہ جب فرض نمازوں کی ادائیگی معمول بن جائے تو بتدریج سنت اور نفل نمازوں کو بھی معمول کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ نماز کی جانب اٹھایا گیا پہلا قدم بھی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
Comments
0 comment