فیکٹ چیک: کیا پاکستان میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کردیے گئے ہیں؟

فیکٹ چیک: کیا پاکستان میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کردیے گئے ہیں؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل دعووں کی تردید کردی
فیکٹ چیک: کیا پاکستان میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کردیے گئے ہیں؟

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

اسٹیٹ بینک آف  پاکستان نے پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کی  سیریز کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں  ہیں۔ جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی وضاحت جاری کردی۔

دعویٰ

نیوز چنلز اور سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا جارہا تھا کہ اسٹیٹ بینک جلد پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔ 

وضاحت

 اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ کرنسی نوٹوں کیلیے کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!