نائلہ راجہ کو بغیر میک اپ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

نائلہ راجہ کو بغیر میک اپ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

خیال رہے کہ نائلہ راجہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں
نائلہ راجہ کو بغیر میک اپ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

Webdesk

|

12 Mar 2026

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں۔

گزشتہ دنوں قومی کرکٹر سے شادی کے بعد شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی نائلہ راجہ اپنی بغیر میک اپ ویڈیو کے سبب تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

خیال رہے کہ نائلہ راجہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں جلد کی لیزر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں انہوں نے اس طریقہ علاج کے بارے میں بتایا اور یہ بھی ذکر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید بیوٹی پروسیجرز کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ویڈیو میں بغیر میک اپ ان کی اصل جلد نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے، جن میں سے کئی تنقیدی تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!