کراچی، ہر 4 میں سے ایک بچے کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
|
3 Sep 2025
کراچی کے بچوں کے مستقبل پر آغا خان یونیورسٹی کی تازہ تحقیق نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ مالی طور پر کمزور خاندانوں، اقلیتوں، اور دیگر پسماندہ طبقوں کے بچے نشوونما کے لحاظ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم 3 سے 8 سال کی عمر کے بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما میں پیچھے رہ جانے کا خطرہ عام ہے۔
ہر چار میں سے ایک بچہ جسمانی نشوونما میں پیچھے جبکہ تحقیق کے مطابق، لڑکے، لڑکیوں کے مقابلے میں اس مسئلے سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ صنف، گھریلو آمدن، اور لسانی پس منظر جیسے عوامل بچوں کی ابتدائی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments
0 comment