رمضان میں نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری

رمضان میں نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری

شہری گھر بیٹھے بھی نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
رمضان میں نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری

Webdesk

|

18 Feb 2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی آسانی کیلیے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔

ہیڈ آفس، ریجنل ہیڈ آفسز اور نادرا رجسٹریشن سینٹرز سمیت وہ تمام نادرا دفاتر جہاں ایک شفٹ میں کام ہوتا ہے ان کے اوقات درج ذیل ہوں گے:

پیر سے جمعرات: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک
جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

وہ نادرا دفاتر جہاں دو شفٹوں میں کام ہوتا ہے وہاں خدمات کے اوقات کچھ یوں ہوں گے:

صبح کی شفٹ: پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک، جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

شام کی شفٹ: پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک

نادرا میگا سینٹرز کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

صبح کی شفٹ: پیر سے ہفتہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک
شام کی شفٹ: پیر سے جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک

شہری گھر بیٹھے بھی نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

ایپ کی خصوصیات یہ ہیں:

    شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم
    خاندان کے افراد کی تفصیل مفت دیکھنے کی سہولت
    آئی ڈی والٹ میں تمام ڈیجیٹل دستاویزات ایک جگہ محفوظ
    ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت
    پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلیے بائیو میٹرک تصدیق

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!