کیا آپ جانتے ہیں دار چینی شوگر کنٹرول کرنے کیلیے انتہائی مفید ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں دار چینی شوگر کنٹرول کرنے کیلیے انتہائی مفید ہے؟

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے
کیا آپ جانتے ہیں دار چینی شوگر کنٹرول کرنے کیلیے انتہائی مفید ہے؟

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

امریکا میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین نے تحقیق کے بعد دار چینی کو شوگر کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار قرار دے دیا۔

امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں کھانے کے ساتھ دو بار دار چینی کھانے سے خون میں شوگر کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ دوران تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ اگر ایک چمچہ دار چینی کا پاؤڈر یا دار چینی استعمال کرلی جائے تو اس سے خون صاف اور شوگر کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے دوران 18 ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جن میں شوگر کے مرض کی علامات تھیں۔ ان تمام افراد کو ایک ماہ تک سادہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں دی گئیں جبکہ سبزیاں بالکل بند کردی گئیں۔

محققین نے تجربہ کے لیے 9 افراد کو دن میں دو بار شوگر کنٹرول کرنے کی دوا دی جبکہ باقیوں کو ایک چائے کا چمچ دار چینی سے بنا کیپسول دیا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دار چینی استعمال کرنے والوں کے خون میں شوگر کی سطح انتہائی کم جبکہ گلوکوز بھی کم مقدار میں پایا گیا۔

نوٹ: ذیابیطس کا شکار افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد یہ تجربہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!