اندرون سندھ میں خسرہ کی بیماری پھیلنے لگی، چار بچے جاں بحق
سجاول میں مرنے والے چاروں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا تھے
ویب ڈٰیسک
|
20 Feb 2024
سندھ کے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گاؤں طالب رچھو میں چار بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حنیف میمن نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے دوران چاروں بچوں کی اموات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر حنیف میمن کے مطابق متاثرہ گاؤں میں ٹیم بھیجی ہے، رپورٹ آنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment