ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے میں محسوس ہو رہے ہیں، روس

ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے میں محسوس ہو رہے ہیں، روس

ہمیں تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے
ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے میں محسوس ہو رہے ہیں، روس

Webdesk

|

4 Mar 2026

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ ہمیں تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

یہ بات روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز برونائی کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو جنگ کا واحد نہیں تو بنیادی جواز ضرور تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے میں محسوس ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے تمام فریقین کی طرف سے دشمنی کے فوری خاتمے کے لیے روس کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط ابتدائی اقدام کے طور پر ہمیں کسی بھی ایسی کارروائی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے جس کے نتیجے میں شہری اموات ہوں۔

 انہوں نے ایران میں ایک سکول پر مبینہ حملے کی طرف اشارہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!