پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ، رواں سال کی تعداد 5 ہوگئی

پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ، رواں سال کی تعداد 5 ہوگئی

ایک کیس سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ سے جبکہ دوسرا پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا
پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ، رواں سال کی تعداد 5 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2025

نیشنل پولیو لیبارٹری نے سندھ اور پنجاب سے پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کیس سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ سے جبکہ دوسرا پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔  

رواں سال 2025 میں اب تک پولیو وائرس کے کل پانچ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایک کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان، تین کیسز سندھ سے (ضلع بدین، لاڑکانہ، اور قمبر شہدادکوٹ)، ایک کیس پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں پولیو وائرس کے کل 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جن میں سے بلوچستان سے 27، خیبرپختونخوا سے 22، سندھ سے 23، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!