ایئر ایمبولینس، موٹر بائیک رسپانس یونٹ، مفت مکمل چیک اپ، وزیراعلی نے منظوری دے دی
ویب ڈیسک
|
9 Apr 2024
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 'ایئر ایمبولینس سروس' شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پشاور کے علاقے حیات آباد کو 'صحت کی دیکھ بھال کا شہر' قرار دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور چار ماہ کے اندر خدمات شروع کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں۔
اجلاس میں ایک ہنگامی موٹر بائیک ریسپانس یونٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد صوبہ کے پی کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مزید برآں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں معیاری علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروسز ڈیلیوری یونٹ قائم کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر تین ماہ میں مفت ایگزیکٹیو چیک اپ شروع کرنے جبکہ صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں میں الٹراساؤنڈ، آپریشن تھیٹر اور گائناکالوجی کی خدمات فراہم کرکے صحت کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
مزید برآں، پی ٹی آئی رہنما نے ہدایت کی کہ مذکورہ سہولیات میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ہر بار دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ گنڈا پور نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام کو صوبے میں ایک ماہ کے اندر نئی ہیلتھ پالیسی بنانے کا حکم دیا۔
Comments
0 comment