59 سالہ خاتون نے سب سے زیادہ پش اپس کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
خاتون نے ایک گھنٹے میں 1600 پش اپس لگائے
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
طاقت اور عزم کے ناقابل یقین مظاہرے میں، البرٹا، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ خاتون ڈونا جین وائلڈ نے ایک گھنٹے میں 1,575 پش اپس مکمل کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
اس شاندار کامیابی نے کے ساتھ ہی انہوں نے دوسرا عالمی ریکارڈ بنایا، وائلڈ، طویل عرصے سے جسمانی تندرستی کا خیال اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرتی رہی ہے، انہوں نے یہ کارنامہ اپنا مقررہ وقت ختم ہونے سے 17 منٹ قبل انجام دیا، اور اس نے اپنی غیر معمولی برداشت اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
وائلڈ نے اس سے قبل خواتین کے زمرے میں 4 گھنٹے، 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تک پیٹ کے تختے کی پوزیشن پر فائز رہنے کا ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
Comments
0 comment