6 hours ago
ہمارے نوجوان ٹک ٹاک پر ٹھمکے لگانے میں مصروف ہیں، مشی خان
Webdesk
|
16 Nov 2025
لاہور: سینئر اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ مغرب کے لوگ اپنے بچوںکو جدید علوم سکھا تے ہیں اور یہی بچے آگے چل کر ایجادات کر رہے ہیں جبکہ ہماری نوجوان نسل ٹک ٹاک پر ٹھمکے لگانے میں مصروف ہے ۔
مغربی ممالک اپنی بنائی ہوئی مصنوعات خصوصاً سمارٹ فونز اپنے بچوں کو استعمال نہیں کرنے دیتے جبکہ ہمارے بڑے اور بچے ان کے سمارٹ فونز پر ریلز اور ٹاک ٹاک دیکھنے میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔
ایک ویڈیو بیان میں مشی خان نے کہا کہ ان کے بچوں کے پاس موبائل فون رابطے کے لئے ہے جو مینول ہوتا ہے ،اگر ان کے بچوں کی انٹر نیٹ تک رسائی ہے تو اس میں بھی حدود و قیود نافذ ہیں ۔ مغرب کو معلوم ہے اگر ہمارے بچے سارا دن ٹک ٹاک دیکھیں گے تو ایجادات کون کرے گا ۔
دنیا میں جتنی ایجادات ہیں وہ مغرب کی ہیں، دنیا میں جتنی بڑی کارپوریشنز ہیں وہ انہی لوگوں کی ہیں، وہ لوگ کتابیں پڑھتے ہیں کیونکہ انہیں آگے چل کر بڑھا آدمی بننا ہے ۔
ہمیں جب معلوم ہوتا ہے کہ کسی موبائل فون کا نیا ماڈل آرہا ہے تو ہم پاگل ہو جاتے ہیںجبکہ وہ لوگ علم حاصل کر کے پوری دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ میں والدین سے کہوں گی اپنے بچوں پر رحم کریں ،انٹر نیٹ کے استعمال کے حوالے سے سخت پالیسی اپنائیں،بچوں کو بچت اوروقت کو مینج کرنا سکھائیں ۔
Comments
0 comment