ہیما مالنی نے اپنے دو لگژری فلیٹس کیوں فروخت کردیے ؟ مداحوں میں تشویش

ہیما مالنی نے اپنے دو لگژری فلیٹس کیوں فروخت کردیے ؟ مداحوں میں تشویش

اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔
ہیما مالنی نے اپنے دو لگژری فلیٹس کیوں فروخت کردیے ؟ مداحوں میں تشویش

Webdesk

|

2 Sep 2025

ممبئی : ہیما مالنی نے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو اپارٹمنٹس 12.50 کروڑ روپے میں فروخت کیے۔

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ممبئی کے پوش علاقے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں اپارٹمنٹس اگست 2025 میں رجسٹر ہوئے تھے جن کی کل مالیت 12.50 کروڑ روپے ہے۔ہر اپارٹمنٹ تقریبا 847 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا اور 1017 اسکوائر فٹ بلٹ اپ ایریا پر مشتمل ہے۔

دونوں ڈیلز میں ہیما جی کو فی اپارٹمنٹ 6.25 کروڑ روپے ملے اور ہر ایک کے ساتھ ایک کار پارکنگ بھی شامل رہی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر اپارٹمنٹ پر 31.25 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔

ہیما مالنی، جو 1970 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ رہیں اورڈریم گرل کے لقب سے مشہور ہوئیں۔ابھی تک ہیما مالنی نے ان فلیٹس کی فروخت کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن یہ خبر زر گردش ہے کہ اداکارہ نے قرض میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

البتہ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہیما مالنی ایک خود مختار اور تجربہ کار بزنس ویمن بھی ہیں جنھوں نے یہ فلیٹس کسی اچھی جگہ سرمایہ کاری کے لیے فروخت کیے ہیں۔

بات کوئی بھی ہو، حقیقت یہ ہے کہ فلیٹس فروخت کرنے کی خبر مداحوں کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!