16 hours ago
جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن نے ایک دوسرے کے راز افشا کردیئے

Webdesk
|
31 Aug 2025
ممبئی : بالی ووڈ اسٹارز جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن کو ماضی میں ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے اہم راز افشا کردیے۔
آج کل جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن کو اکثر ایک ساتھ نہیں دیکھا جاتا لیکن ایک زمانے میں دونوں کی گہری دوستی تھی۔
آن لائن وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو نے ان کے آپسی تعلق کی جھلکیوں کو تازہ کردیا ہے، ویڈیو میں دنوں نے ایک دوسرے کی کئی باتیں سب کو بتائیں۔
اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کی اور پرلطف "سربستہ رازوں کا پردہ اٹھایا ہے، یہ کلپ مشہور ٹاک شو جینا اسی کا نام ہے کا ہے جس کی میزبانی فاروق شیخ کر رہے ہیں۔
شو کے دوران جان ابراہم نے بتایا کہ وہ پہلی بار روینہ ٹنڈن سے ایک ڈسکو میں کیسے ملے تھے، انھوں نے بتایا کہ پہلی بار روینہ نے میری طرف دیکھا اور کہا، میں تمہارے ساتھ رقص کرنا چاہتی ہوں، مجھے فلور پر لے چلو۔
روینہ ٹنڈن نے بھی جان ابراہام کا راز شیئر کیا اور بتایا کہ ان کی ایک دوست کو جان پر کرش تھا، اس لیے انھوں نے اپنی دوست کی ایما پر ڈسکو میں ان سے رابطہ کیا۔
انھوں نے ایک چنچل مسکراہٹ کے ساتھ اس شو میں جان ابراہام کو جونیئر آرٹسٹ بھی کہہ کر چھیڑا، روینہ نے کہا کہ جان ان کے سب سے زیادہ حقیقی دوستوں میں سے ایک رہا ہے۔
Comments
0 comment