کراچی میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں بڑی پیشرفت

کراچی میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں بڑی پیشرفت

عدالت نے دو کی ضمانت منظور جبکہ دو کی مسترد کردی
کراچی میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2025

کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کے مقدمے میں عدالت نے ٹک ٹاکرز  سمیت دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے شہروز اور نمرا کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

تاہم، اس کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان، شہریار اور یسرا، کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ ملزمہ یسرا ایک مشہور ٹک ٹاکر اور انسٹاگرام انفلوئنسر ہے۔ یہ دونوں اس وقت جیل میں ہیں۔

یہ ڈکیتی 26 جون کو ایک شوروم مالک کے گھر میں ہوئی تھی، جس کے بعد تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!