6 hours ago
معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نجی ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک

ویب ڈیسک
|
21 Apr 2025
لاہور: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی نجی ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون مشہور ٹک ٹاکر سجل ملک ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو گروہوں میں تقسیم نظر آئے۔ ٹک ٹاکر سجل کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے اور اسے لیک کرنے والوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
کچھ صارفین کا الزام ہے کہ یہ شہرت حاصل کرنے کے لیے خود ساختہ منصوبہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سجل ملک نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی واضح موقف جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں اور افواہیں مزید بڑھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1 لاکھ 76 ہزار فالوورز اور بیس لاکھ سے زیادہ لائیکس ہیں۔
یہ معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی نجی زندگیوں کے تحفظ اور غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کے خلاف سائبر قوانین کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
پاکستان میں پہلے بھی کئی معروف شخصیات کی نجی ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں، جس کے بعد سائبر کرائم کے خلاف قانونی اقدامات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
Comments
0 comment