ماہرہ خان کا برقع پہن کر رکشے میں سفر، ویڈیو وائرل
Webdesk
|
9 Mar 2024
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی برقع پہن کر رکشے میں بہاولپور کے بازار جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے ماہرہ خان کے تفریحی لمحات کو ویڈیو میں قید کرلیا اور انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکردی۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ خان کو پنجاب کے شہر میں گھومنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ رکشہ پر سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں وہ انہیں ساتھیوں کے ہمراہ ہندوستانی ہٹ گانے بلو رانی کے بول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرہ خان چوڑیاں خریدنے بہاولپور کے بازار پہنچیں، تاہم ماہرہ خان مبینہ طور پر اپنی شناخت چھپانے کے لیے ویڈیوز میں خاموش رہیں۔اس سے قبل اداکارہ نے خود چند روز قبل بہاولپور کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
Comments
0 comment