خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 34 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 34 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ علیحدہ مشترکہ آپریشن میں ٹھکانے لگایا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 34 دہشت گرد ہلاک

Webdesk

|

25 Feb 2026

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف حالیہ دنوں میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جن کا مقصد ملک دشمن عناصر اور شدت پسندوں کا خاتمہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 24 فروری کو چار الگ الگ آپریشن کیے گئے جن میں 26 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے قریب پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی، جہاں فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

اسی دوران لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور یہ عناصر مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری رہیں گے تاکہ مکمل امن بحال کیا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!