کراچی پولیس نے شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی

کراچی پولیس نے شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی

شہری غیر متعلقہ افراد کو گھروں، دفاتر میں داخلے کی اجازت دینے سے گریز کریں۔
کراچی پولیس نے شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی

Webdesk

|

1 Mar 2026

 کراچی:کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ پبلک سیفٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر متعلقہ افراد کو گھروں، دفاتر میں داخلے کی اجازت دینے سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کرایہ دار رکھنے سے قبل متعلقہ تھانے میں اندراج یقینی بنایا جائے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دینے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہری شناختی دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے نہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!