مجلس میں ’زبردستی رونے‘ کے وی لاگ پر رجب بٹ پھنس گئے

مجلس میں ’زبردستی رونے‘ کے وی لاگ پر رجب بٹ پھنس گئے

رجب بٹ کو صارفین نے مکار اور دھوکے باز تک قرار دے دیا
مجلس میں ’زبردستی رونے‘ کے وی لاگ پر رجب بٹ پھنس گئے

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2025

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو مجلس میں شرکت اور غم حسین میں اپنی ویڈیو کی پذیرائی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے 9 محرم کی اپنی ڈیلی وی لاگنگ کی ویڈیو چینل پر اپ لوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ وہ اس ویڈیو میں اہل تشیعوں کی 9 اور 10 محرم کی مصروفیات و عبادات کے بارے میں بتائیں گے۔

اس کے بعد رجب بٹ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے روانہ ہوئے اور کسی امام باڑے میں پہنچے جہاں انہوں نے مجلس کے آغاز سے ماتم اور شبیہ ذوالجناح وغیرہ تمام مناظر کو ویڈیو میں دکھایا۔

Rajab Butt and Haider In Majlis ...

مصائب بیان کرتے وقت جب عزاداروں نے گریا کیا تو اس دوران رجب بٹ نے اپنی پذیرائی کیلیے کیمرے کو بیک سے فرنٹ کیا اور خود کو روتے ہوئے دکھایا ۔

Rajab butt majlis sa wapsi😭❤️ #rajabfamily #rajabvlog #maandogar - YouTube

انہیں اپنا یہ عمل انتہائی بھاری پڑا کیونکہ اس کے بعد صارفین نے جو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اس حوالے سے انہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

صارفین نے انہیں مکار، فریبی، خودنمائی کرنے والا اور ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کئی القابات سے نوازا۔

YouTuber Rajab Butt apologizes for ...

صارفین نے لکھا کہ رجب بٹ نے ڈرامہ کیا اور زبردستی رونے کی اداکاری کی۔ اس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ان فالو کرنے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!