نادیہ جمیل کا ہراساں کرنے والے ہدایت کار کو بے نقاب کرنے کا اعلان

نادیہ جمیل کا ہراساں کرنے والے ہدایت کار کو بے نقاب کرنے کا اعلان

ابھی بچے چھوٹے ہیں اگر نام لیا تو وہ نقصان پہنچا سکتا ہے، اداکارہ
نادیہ جمیل کا ہراساں کرنے والے ہدایت کار کو بے نقاب کرنے کا اعلان

Webdesk

|

9 Jul 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کار کو جلد بے نقاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے اس بات کا اعلان ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وہ فوری نہیں البتہ کچھ عرصے کے بعد ہدایت کار کو بے نقاب ضرور کریں گی کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ہدایت کار اُن کے بچوں کو نقصان نہ پہنچا دے۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا وہ اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے سے بچتی ہیں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہیں جو مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق جب سے انہیں ہدایت کار نے ہراساں کیا انہوں نے اس ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ  خود کو اب بہت کامیاب سمجھتی ہیں۔ 

نادیہ کے بقول انہیں نعمان اعجاز نے ایک ڈرامے کی پیش کش کی تاہم جب انہیں معلوم ہوا کہ ہدایت کار وہی ہراساں کرنے والا شخص ہے تو انہوں نے سیریل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!