3 hours ago
صلح کی کوشش یا بلیک میلنگ؟ مومنہ اقبال نے راز سے پردہ اُٹھادیا
Webdesk
|
6 Sep 2026
کراچی: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے متعلق جاری تنازع پر ایک بار پھر کھل کر گفتگو کی ہے۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثاقب چدھڑ کی جانب سے صلح کی پیشکش کیے جانے اور مالی معاملات سے متعلق دعوں پر اپنا مقف بیان کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے صلح کے لیے بہت کوشش کی، ہمیں دبا میں لایا گیا اور بلیک میل کیا گیا کہ معاملہ ختم کردیں۔ مومنہ اقبال نے کہا کہ حکومت میں موجود بعض بااثر شخصیات نے مجھے فون کر کے رقم کی پیشکش بھی کی، تاہم ثاقب چدھڑ کی جانب سے مجھے یا میرے شوہر کو کسی قسم کی رقم نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا کہ میں نے خاموشی اختیار کرنے کے لیے رقم لی، تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔ صلح کے لیے میری واحد شرط یہ تھی کہ ثاقب چدھڑ عوام کے سامنے سچ بیان کریں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ابتدا میں ثاقب چدھڑ نے معذرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور مجھ سے عدالت میں بیان نہ دینے کی درخواست کی تھی۔ بعد میں انہوں نے مبینہ طور پر یہ مقف اختیار کیا کہ معاملہ عوام کے سامنے آنے سے دونوں کی بدنامی ہوگی۔ مومنہ اقبال کے مطابق ہمارے درمیان کسی رقم کے عوض صلح کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ دونوں جانب کے وکلا نے معاملہ ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ میری بہن کو بھی پیغام بھیجا گیا کہ ماضی کے تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ ختم کردیا جائے، لیکن میری بہن نے اس پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا۔
اداکارہ نے دعوی کیا کہ میں نے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسانی، بلیک میلنگ، سائبر بلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا،۔ عدالت میں ان الزامات پر بات کرنے کے بجائے سابقہ تعلق اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ بعض خاندانوں میں خواتین کے ساتھ سخت اور تشدد پر مبنی رویہ معمول سمجھا جاتا ہے اور اسی خاندانی سوچ کا اثر رویوں میں بھی نظر آتا ہے۔
Comments
0 comment