3 hours ago
سوتیلے بیٹے نے ماں اور کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سکھیکی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
Webdesk
|
7 Sep 2026
سکھیکی میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور کمسن بہن بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق محلہ فاروق اعظم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے بیٹے نے سوتیلی ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا، مقتول بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سکھیکی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی طور پر دوسری شادی کا معاملہ قتل کی وجہ بننے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
Comments
0 comment