منشیات کیس میں سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت

منشیات کیس میں سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت

مصری عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت کے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
منشیات کیس میں سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت

Webdesk

|

7 Sep 2026

قاہرہ:  مصر میں منشیات کیس میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔

 عرب میڈیا کے مطابق ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف عائد منشیات کے الزامات مسترد کیی ہیں، تاہم مصری عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت کے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اورمنشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا۔عدالت کے فیصلے کے خلاف سارہ خلیفہ سمیت تمام ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

سرکاری اخبار الاہرام کے مطابق یہ افراد ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کا حصہ تھے جو منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال اس مقصد سے درآمد کرتا تھا کہ اس سے منشیات تیار کرکے فروخت کی جائیں، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ حکام نے 750 کلوگرام سے زیادہ منشیات اور منشیات تیار کرنے کے لیے درآمد کیا گیا خام مال ضبط کیا تھا۔

الاہرام کے مطابق 20 گواہوں نے استغاثہ کے سامنے بیانات بھی ریکارڈ کرائے، جبکہ الیکٹرانک شواہد میں گفتگو اور ویڈیو کلپس بھی شامل تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!