نیکیاں فروخت کرنے والا انوکھا بھکاری گرفتار

نیکیاں فروخت کرنے والا انوکھا بھکاری گرفتار

گجرات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے انوکھے بھکاری کو گرفتار کیا ہے جو خیرات دینے والوں کو رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرتا تھا۔
نیکیاں فروخت کرنے والا انوکھا بھکاری گرفتار

|

21 Oct 2023

تھانہ گلیانہ گجرات کی پولیس نے یہ کارروائی میں بازار گلیانہ چوک میں کی اور ذوالفقار علی نامی بھکاری کو گرفتار کیا جو چندے کی آڑ میں لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بھیک مانگنے کا نیا اور انوکھا طریقہ ایجاد کیا تھا اور وہ سادہ لوگوں کو نیکیاں فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتا تھا۔
اس سلسلے میں ملزم سے ایک رسید بُک بھی ملی جس پر نیکیوں کی مختلف قیمتیں درج تھیں رسید پر جلی حروف میں ’’حاکم دین کا دربار لکھا‘‘ ہے جب کہ چار خانے بنائے گئے ہیں جس میں مختلف نیکیوں کی قیمتیں درج ہیں۔

رسید پر لکھی گئی قیمتوں کے مطابق 10 لاکھ روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں حاصل کریں۔ ایک ہزار روپے میں ایک ارب اور 10 ہزار روپے دے کر کوئی بھی شخص ایک کھرب نیکیاں کما سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم رسید پر پیسے دینے والوں کے کوائف جس میں نام اور فون نمبر ہوتا تھا وہ درج کرتا تھا اور سادہ لوح لوگوں کو نیکیاں دینے کا وعدہ کرتا تھا۔ ملزم کو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!