جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ایک ریکارڈ توڑ دیا

جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ایک ریکارڈ توڑ دیا

وہ 68 نصف سنچریاں بنانے والے ٹنڈولکر سے آگے نکل گئے۔
جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ایک ریکارڈ توڑ دیا

Webdesk

|

13 Sep 2026

انگلش ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں جو روٹ نے 62 رنز کی باری کھیلی اور ٹنڈولکر کا طویل دورانیے کی کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 69ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی وہ 68 نصف سنچریاں بنانے والے ٹنڈولکر سے آگے نکل گئے۔

انگلش ٹیم کے کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

جو روٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا، ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز سے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!