6 hours ago
رجب بٹ کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے کتا ہلاک

ویب ڈیسک
|
28 Jun 2025
متنازع اور مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ اور فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد پولیس نے تھانہ چوہنگ میں دفعہ 440 (جان بوجھ کر نقصان پہنچانا) اور **429 (جانوروں کو نقصان) کے تحت رجب بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رجب بٹ کے مطابق 24 جون کی رات نامعلوم افراد کا ایک گروپ کار میں اُن کے گھر پہنچا، حملہ آوروں نے گالیاں بکیں اور فائرنگ کی، جس سے گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا اور اُن کا پالتو کتا ہلاک ہوگیا۔
یوٹیوبر نے الزام لگایا کہ یہ حملہ انہیں اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے حکومت اور پولیس سے فوری تحفظ کی درخواست کی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
واقعے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا اور "نامعلوم حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments
0 comment