رجب اور ایمان کی شادی میں نوٹوں کی بارش مہنگی پڑ گئی

رجب اور ایمان کی شادی میں نوٹوں کی بارش مہنگی پڑ گئی

معاذ صفدر ، صبا اور دیگر کی شدید تنقید
رجب اور ایمان کی شادی میں نوٹوں کی بارش مہنگی پڑ گئی

ویب ڈیسک

|

14 Dec 2024

سوشل میڈیا اسٹار اور یوٹیوبر رجب علی کی پرتعیش شادی اور پیسوں کے بے دریغ استعمال پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

رجب علی اور ایمان کی شادی پر یوٹیوبرز نے نہ صرف انجوائے کیا بلکہ ہزاروں روپے نچھاور کیے۔ 

نچھاور کیے جانے والے نوٹوں میں 100 سے لے کر پانچ ہزار جبکہ کچھ نے تو امریکی کرنسی ڈالر بھی اڑائے۔

اس پر اب یوٹیوبر معاذ صفدر، صبا ابراہیم اور دیگر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

معاذ صفدر نے پیسے نچھاور کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی شہرت حاصل کرنے کی وجہ قرار دیا اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

 

یوٹیوبر صبا ابراہیم نے کہا کہ ہم رجب اور ایمان کی شادی کا وی لاگ دیکھ رہے تھے اتنے سارے پیسے تو ہم نے کبھی نہیں دیکھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!