17 hours ago
رومیسہ خان نے لڑکیوں سے دوستی رکھنے کی وجہ بتادی
بچپن میں وہ لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھیں کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ ان کی زیادہ بنتی نہیں تھی۔

Webdesk
|
2 Jul 2025
کراچی : معروف اداکارہ اورکانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی سے متعلق کہا ہے کہ وہ اب صرف لڑکیوں سے ہی دوستی رکھتی ہیں۔
اداکارہ رومیسہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچپن میں وہ لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھیں کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ ان کی زیادہ بنتی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں تبدیلی آئی اور اب ان کی قریبی دوستی صرف لڑکیوں کے ساتھ ہے، اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اورتقریبات میں ان سے ملتی بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ان کے قریبی حلقے میں کوئی لڑکا شامل نہیں، انسٹاگرام پر بھی وہ صرف لڑکیوں سے کھل کر بات کرتی ہیں جبکہ لڑکوں کے ڈی ایمز سے گریز کرتی ہیں۔
Comments
0 comment