18 hours ago
ٹاک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست کے اغوا کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں

ویب ڈیسک
|
1 Sep 2025
اسلام آباد کی معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے شہری کی جانب سے ہراساں اور اغوا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک شخص کے خلاف ہراساں کرنے اور اغوا کی کوشش کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
تھانہ شالیمار میں درج کرائے گئے مقدمے میں سامیہ نے ملزم حسن زاہد پر الزامات عائد کیے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ملزم حسن زاہد کئی دن سے اس کا تعاقب کر رہا تھا اور اس پر تحائف قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔
سامعہ کے مطابق ملزم نے 31 اگست کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
پولیس نے سامعہ کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹک ٹاکر کے بیان کو ثبوت کے طور پر حاصل کر لیا ہے۔
سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اس نے اپنی جان کو خطرہ قرار دیا ہے۔
سامعہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اُن کی دوست اور معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو بھی اسی وجہ سے قتل کیا گیا اور وہ اب اپنی جان کا تحفظ چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی زبردستی کے وقت والدہ بیٹ سے گر گرئیں تھیں جس کی وجہ سے اُن کے آپریشن والی جگہ سے خون بہنے لگا تھا۔
Comments
0 comment