ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

گلوکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2025

مشہور امریکی گلوکارہ اور ارب پتی شخصیات میں شامل ٹیلر سوئفٹ نے اپنے فٹبالر بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان کردیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے منگل کے روز سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوست کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا۔ یہ تصاویر اُن کی منگنی کی تقریب کی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کاہ کہ "آپ کے انگلش ٹیچر اور آپ کی جِم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔"

کیپشن میں ایک دھماکہ خیز ایموجی بھی شامل تھا، جو اس سنسنی خیز خبر کے لیے بالکل موزوں ہے۔

پوسٹ کے پس منظر میں ٹیلر سوئفٹ کا گانا ’سو ہائی اسکول‘ چل رہا تھا۔

یہ خبر مکمل طور پر غیر متوقع نہیں ہے، کیونکہ دنیا اس جوڑے کو کافی وقت سے ایک ساتھ دیکھتی آ رہی ہے۔ 

سوئفٹ کو متعدد بار کیلسی کے فٹبال میچز، دوستوں کی شادیوں، ریستورانوں اور دیگر مقامات پر تصاویر اور ویڈیوز میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!