ویوین ڈیسینا دین اسلام کی طرف کیسے راغب ہوئے؟

ویوین ڈیسینا دین اسلام کی طرف کیسے راغب ہوئے؟

تمام مسلمانوں پر رمضان کے 30 رکھنا فرض ہیں
ویوین ڈیسینا دین اسلام کی طرف کیسے راغب ہوئے؟

Webdesk

|

20 Mar 2024

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کے معروف اداکار ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کچھ سال قبل ماہِ رمضان میں اسلام قبول کیا تھا کیونکہ یہ مقدس مہینہ اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ویوین ڈیسینا کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ میری زندگی کا چھٹا رمضان ہے، میں اللہ کے فضل و کرم سے پورے 30 روزے رکھتا ہوں اور اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت بھی کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شادی کے بعد بحرین منتقل ہوگیا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ماہِ رمضان اپنے اہلخانہ کے ساتھ بحرین میں گزاروں لیکن اگر مجھے بھارت میں کسی پراجیکٹ میں کام کرنا ہوتا ہے تو پھر مجبوری میں اہلخانہ سے دور رہنا پڑتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ تمام مسلمانوں پر رمضان کے 30 رکھنا فرض ہیں کیونکہ یہ اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے ایک ہے لیکن کسی عذر یا بیماری کی صورت میں ہم روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!