خامنہ ای نے وصیت لکھ دی، بیٹے سمیت تین علما جانشین مقرر

ویب ڈیسک
|
21 Jun 2025
مغربی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے متبادل کے طور پر 3 علما کو جانشین مقرر کردیا اور ایک وصیت بھی لکھی ہے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے خامنہ ای کو قتل کرنے کی متعدد بار کھلی دھمکیاں دی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ کا خاتمہ اور ہدف خامنہ ای کے قتل پر ہی حاصل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق خامنہ ای نے اپنے بیٹے علی خامنہ ای کو بھی جانشین مقرر کیا ہے اور اُن کے سپریم لیڈر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔
علی اس وقت پاسداران انقلاب سمیت تمام معاملات دیکھ رہے ہیں جبکہ وہ دفاعی حکمت عملی بنانے کے ماہر بھی سمجھے جاتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق علی خامنہ ای اس وقت ایک حفاظتی بنکر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں اور انہوں نے لوکیشن ٹریس نہ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ فون سمیت تمام ٹیکنالوجیز کا استعمال ترک کردیا ہے جبکہ وہ پیغام رسانی کا کام اپنے مشیروں کے ذریعے کروا رہے ہیں۔
Comments
0 comment