کے پی حکومت کا اسلام آباد میں مرنے والوں کیلیے فی کس ایک کروڑ اور زخمیوں کیلیے 10 لاکھ روپے کا اعلان
شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دئیے جائینگے
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
خیبرپختونخوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کیلیے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لئے پیکج کی منظوری دیدی ہے۔
شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے انکے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دئیے جائینگے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ مزید زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جن کی تصدیق کے بعد معاوضہ جاری کیا جائے گا۔
Comments
0 comment