جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے عین وقت پر آف لوڈ

جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے عین وقت پر آف لوڈ

ایف آئی اے نے کارروائی کر کے بیرون ملک روانگی ناکام بنائی
جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے عین وقت پر آف لوڈ

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2025

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے چار مسافروں کو بیرون ملک سفر سے روک لیا، جن کے ورک ویزے مشکوک قرار دیے گئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق محمد عمران، میاں توصیف، سلطان افضل اور عبدالرحمان نیوزی لینڈ جانے والی پرواز CZ8070 پر روانہ ہونے والے تھے۔ مذکورہ افراد کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے بتایا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ پر معمول کی جانچ پڑتال کے دوران مسافروں کے سفری دستاویزات میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جبکہ ان کے پاسپورٹس پر لگے پروٹیکشن ویزوں کی مہر بھی مشکوک پائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ مہریں راولپنڈی، ایبٹ آباد اور پشاور کے دفاتر سے لگائی گئی دکھائی گئیں، جس پر حکام کو شبہ ہوا۔

بعد ازاں ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل نے چاروں افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویزوں کی اصل حیثیت جانچنے کے ساتھ ساتھ مبینہ ایجنٹ یا سہولت کار تک پہنچنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک سفر کے دوران مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کے واقعات کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں نادرا، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہیں، جو بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ایک نیا اور مؤثر طریقہ کار تجویز کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!