4 hours ago
تاجکستان کی سرحد پر فائرنگ، 3 مسلح افغان ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک لیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
Webdesk
|
26 Dec 2025
دوشنبے: تاجکستان نے افغانستان سے سرحد پار دراندازی اور مسلح حملے کا واقعہ رپورٹ کیا ہے، جس میں تاجک سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران تین مسلح افغان شہری ہلاک ہو گئے۔
تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سکیورٹی کے مطابق یہ واقعہ افغان سرحد سے متصل علاقے میں پیش آیا، جہاں تین افراد غیر قانونی طور پر تاجک حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک لیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے ایم سولہ رائفل، کلاشنکوف اسالٹ رائفل، تین پستول، دس دستی بم، نائٹ ویژن ڈیوائس، دھماکہ خیز مواد اور دیگر عسکری سامان برآمد ہوا ہے۔
Comments
0 comment