پنجاب میں سیلاب سے 50 شہری جاں بحق

پنجاب میں سیلاب سے 50 شہری جاں بحق

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، 15 لاکھ گیارہ ہزار جانوروں کو بھی بچالیا گیا
پنجاب میں سیلاب سے 50 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2025

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں دریائے راوی، ستلج اور چناب کی طغیانی کے باعث اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق، اس آفت سے 4100 سے زیادہ دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا ہے کہ کل 42 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 20 لاکھ 14 ہزار کو بروقت بچا کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے 15 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ جانوروں کو بھی سیلاب کے پانی سے نکالا۔ اگرچہ پی ڈی ایم اے نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی کی خوشخبری سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 6 سے 9 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر کے نئی پریشانی کھڑی کر دی ہے۔

وزیراعظم کے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بروقت نقل مکانی ممکن بنائی گئی، اور بجلی کے متاثرہ نظام کا 80 فیصد بحال ہو چکا ہے، جبکہ ٹوٹے ہوئے پل اور سڑکیں بھی دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!