اسرائیل کو دوحہ حملے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، ترکیہ، اردن، مصر اور قطر کا مشترکہ اعلان

اسرائیل کو دوحہ حملے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، ترکیہ، اردن، مصر اور قطر کا مشترکہ اعلان

متحدہ عرب امارات نے دوحہ میں ہونے والے اسرا ئیلی حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔
اسرائیل کو دوحہ حملے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، ترکیہ، اردن، مصر اور قطر کا مشترکہ اعلان

Webdesk

|

9 Sep 2025

اسرائیل کی جانب سے دوحہ میں بمباری کی گئی، جس میں اسرائیل کی جانب سے حماس کی اہم قیادت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دوحہ میں ہونے والے اسرا  ئیلی حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔

ترکیہ، اردون، مصر، قطر نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے حملے کی اسرائیل کو قیمت لازمی ادا کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے تاہم الجزیرہ نے حماس ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔

حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!