5 hours ago
پنجاب میں سیلاب سے اب تک کتنی اموات ہوئیں؟

ویب ڈیسک
|
5 Sep 2025
پنجاب میں سیلاب سے اب تک 46 افراد ہلاک اور 35 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے جاری کیے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا، نے بتایا کہ سیلاب سے 3,944 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 25,000 سے 30,000 افراد اس وقت امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 14.9 لاکھ سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے اور 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سادھنائی کے مقام پر دریائے راوی کا پانی اونچی سطح کی وجہ سے دریائے چناب میں ضم ہونے کے بجائے واپس بہہ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک دریائے چناب کی سطح کم نہیں ہوتی، راوی کا پانی اس میں شامل نہیں ہوگا۔
Comments
0 comment