26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پی ٹی آئی نے 5 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا

26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پی ٹی آئی نے 5 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا

الیکشن کمیشن کو بھی نااہلی کیلیے نوٹس لکھ گیا
26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پی ٹی آئی نے 5 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا

ویب ڈیسک

|

13 Jul 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے پر اپنے پانچ اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایم این ایز اورنگزیب خان کھچی، ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب، اور چوہدری الیاس کو پارٹی رکنیت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن مذکورہ اراکین نے 21 اکتوبر 2024 کو قومی اسمبلی میں اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جو پارٹی وفاداری اور حلف کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

پارٹی نے اس خلاف ورزی پر ان اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے، لیکن نوٹیفکیشن کے مطابق، انہوں نے مقررہ وقت میں کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد پارٹی نے یہ سخت کارروائی کی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ یہ اراکین دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے باعث بھی نااہلی کے مستحق ہیں اور انہیں ایم این اے کے عہدے سے بھی نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس کارروائی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

اس اقدام سے پی ٹی آئی نے اپنی نظریاتی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!