عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

جہلم تعمیراتی منصوبوں کے کیس میں فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں ہیں
عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

Webdesk

|

1 Apr 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے پیر کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جہلم کے تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کرپشن کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر کو مناسب ثبوت فراہم کرنے اور فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرنے میں ناکامی پر تنقید کی۔

وہ اس وقت نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور انہوں نے IHC میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

16 دسمبر 2023 کو نیب نے جہلم پنڈ دادن خان پراجیکٹ میں غبن پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 20 دسمبر 2023 کو ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!