عدالتی اصلاحات، نیب کا خاتمہ: ن لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا

عدالتی اصلاحات، نیب کا خاتمہ: ن لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا

انتخابی منشور میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا بھی عزم
عدالتی اصلاحات، نیب کا خاتمہ: ن لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن 2024 کے لیے ’پاکستان کو نواز دو‘ کے نام سے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب ہوئی جس میں منشور پیش کیا گیا۔

منشور میں مہنگائی، بجلی کے بلوں میں 30 فیصد تک کمی، کسان خوشحالی، نیب کا خاتمہ اور ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے جیسے بڑے عوام بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں عدالتی اصلاحات کو بھی شامل کیا ہے، جس کا بظاہر مقصد یہ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد بروقت اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

منشور پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی عملدر آمد کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جو حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ مرتب کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!