ڈاکٹر عافیہ کو دوران قید جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف

ڈاکٹر عافیہ کو دوران قید جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف

تفتیش کے نام پر عافیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، حکومت پاکستان اس سے آگاہ ہے
ڈاکٹر عافیہ کو دوران قید جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

امریکا کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ نے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کو جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت دائر کی گئی، بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی اور یہ سارا عمل تفتیش کے نام پر کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ اس کے علاوہ عافیہ پر آئے دن تشدد اور بدسلوکی کی جاتی ہے، امریکی شہری کی حیثیت سے جو کچھ امریکی جیلوں میں عافیہ کے ساتھ کیا گیا اُس پر مجھے شرمندگی ہے۔

کلائیو اسٹیفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے، عافیہ نے مجھے جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اور سب سچ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت امریکی جیلوں میں 10 ہزار 250 خواتین ہیں، ان تمام خواتین میں سے جس خاتون کے ساتھ سب سے برا سلوک کیا گیا وہ عافیہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی ناکامی ہے کہ وہ عافیہ کو واپس نہیں لا پائی، پاکستان کو امریکا سے عافیہ کی واپسی کے معاملے کو ترجیح دینا ہو گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!