عید کا سوٹ نہ سینے پر عوام کا درزیوں پر تشدد
پاکستان کے صوبے پنجاب کے علاقے میلسی میں یہ افسوسناک واقعات پیش آئے
ویب ڈیسک
|
7 Apr 2024
جیسے جیسے عید الفطر قریب آتی ہے معمول کے مطابق درزیوں کی اکثریت عید کے کپڑوں کی سلائی کے آرڈر لینا چھوڑ دیتی ہے اور اپنے دروازوں پر 'آرڈرز کلوزڈ' چسپاں کر دیتی ہیں۔
لیکن پنجاب کے شہر میلسی کے رہائشیوں نے عید کے کپڑے سینے سے انکار پر درزیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درزیوں نے کام کے بوجھ اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے بیک لاگ کے مسائل کی وجہ سے نئے آرڈر لینے سے انکار کر دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ درزیوں پر تشدد کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
تاہم پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments
0 comment