علی امین گنڈا پور کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد 9 مئی مقدمات 7 دن میں ختم کرنے کا حکم

علی امین گنڈا پور کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد 9 مئی مقدمات 7 دن میں ختم کرنے کا حکم

اگر ثبوت ہیں تو پیش کریں ورنہ مقدمات ختم کریں، علی امین گنڈا پور
علی امین گنڈا پور کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد 9 مئی مقدمات 7 دن میں ختم کرنے کا حکم

Webdesk

|

1 Mar 2024

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے ایک ہفتے کے اندر 9 مئی واقعات کے مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرے خلاف 9 مئی کی گیارہ اضلاع میں ایف آئی آرز کاٹی گئیں، میں اگر وہاں موجود تھا تو ویڈیو اور ثبوت دیں خود کو قانون کے سامنے پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف نو مئی کے مقدمات درج ہیں اُن کے ثبوت پیش کریں اور اگر نہیں تو میں اصلاح کیلیے ایک ہفتے کا موقع دے رہا ہوں، ایک ہفتے میں ہمارے کارکنان، خواتین کے خلاف درج غلط مقدمات کو فوری ختم کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ثبوت ہیں تو آپ گرفتار کریں اور سزا دیں کوئی مسئلہ نہیں مگر اس طرح سے سیاسی انتقام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!