علیم خان کی کامیابی چلینج، عدالت نے جواب طلب کرلیا

علیم خان کی کامیابی چلینج، عدالت نے جواب طلب کرلیا

عدالت نے سماعت صبح تک ملتوی کردی
علیم خان کی کامیابی چلینج، عدالت نے جواب طلب کرلیا

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے صبح تک روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے این اے 55 روالپنڈی سے چوہدری ابرار کی کامیابی کیخلاف درخواست پر بھی جواب طلب کرلیا ۔ 

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔  درخواست میں استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج  کیا گیا ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے، ریٹرننگ افسر کو تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

 درخواست میں الیکشن کمیشن ، آر او اور دیگر امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا، حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار راجہ بشارت کی درخواست پر بھی چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ 

وکیل نے دلائل دیے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے کل درخواست نمٹا دی تھی ، جس پرعدالت نے جیتنے والے امیدوار چوہدری ابرار اور الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!