علیمہ خان کا 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت جانے کا اعلان

علیمہ خان کا 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت جانے کا اعلان

ہم نو مئی سے متعلق پیٹیشن دائر کرینگے کہ تمام واقعات کی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، علیمہ خان
علیمہ خان کا 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نو مئی سے متعلق پیٹیشن دائر کرینگے کہ تمام واقعات کی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام وکلا سے درخواست ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے پیٹیشن دی جائے ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کدھر گئی۔ان فوٹیجز کے بغیر تحقیقات نہیں ہوسکتی، ان فوٹیجز میں نظر آنے والوں پر ہی کیسز چلائے جائیں کیونکہ ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں، ہمیں بھی دہشت گرد کہا جارہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم پر بھی چار مقدمات ہیں، مقدمات میں کہا گیا ہم نے کور کمانڈر ہاؤس، ن لیگ کے دفاتر جلائے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتا چلے گا کس نے یہ جرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے جج دلاور نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا ان کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، وہ دوبارہ جج ہوں گے تو ناجائز فیصلے ہی دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!