علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں
علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2025

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کو اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ “علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔”

عدالت نے بتایا کہ علیمہ خان کے خلاف پچھلی سماعت پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، تاہم وہ اس کے باوجود حاضر نہ ہوئیں۔

مزید برآں، عدالت نے ان کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق، 22 اکتوبر کو جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پنجاب کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر اظہر شاہ نے انہیں فراہم کیے تھے۔

عدالت نے نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ علیمہ خان کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور پاسپورٹ بلاک کیا جائے۔

کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!