علیمہ خان کی بھی گرفتاری کا امکان

علیمہ خان کی بھی گرفتاری کا امکان

علیمہ خان کو ایف آئی اے نے تین فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
علیمہ خان کی بھی گرفتاری کا امکان

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمران کان کی بہن علیمہ خان کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ بھی دے دیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے علیمہ خان کے حالیہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں تفتیش کیلیے طلبی کا نوٹس بھیجا اور تین فروری کو پیش ہوکر بیان کی وضاحت کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے دھمکیاں، معاشرے میں انتشار اور عوام خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں نقص امن کو خطرہ ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں اور عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے  گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے، جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!